راولپنڈی وفاقی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے 75

عید الضحٰی، اسلام آباد میں صفائی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد کے شہریوں کو عید الضحٰی کے موقع پر صفائی کی بیترین خدمات دی جائیں ۔ یہ ہدایات میئر ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادشیخ عنصر عزیز نے عید الضحٰی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران دیں ۔ اجلاس میں چیف آفیسر ہمایوں اختر ، ڈائریکٹر جنرل سوک مینجمنٹ اور سردار خان زمری ڈائرےکٹر سےنی ٹےشن اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ میئر ایم سی آئی کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف سینی ٹیشن نے اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشیں اْٹھانے کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

اس سلسلے میں شہر کو پانچ (05) زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ نتاءج حاصل کئے جا سکیں ۔ زون ون میں ایف فائیو، ایف سکس، بلیو ایریا، سیدپور اور بری امام ۔ زون ٹو میں فیصل مسجد ، ای سیون، ایف سیون، ایف ایٹ اورجی ایٹ ۔ زون تھری میں ایف ٹین، ایف الیون، گولڑہ شریف، جی نائن، جی ٹین، جی الیون وغیرہ ۔ زون فور میں ایچ ایٹ، ایچ نائن، ایچ ٹین ، ایچ الیون، آئی ایٹ، آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون وغیرہ جبکہ زون فائیو میں ہائی وے، ماڈل ویلج ہمک، شہزاد ٹاءون، راول ٹاءون، مارگلہ ٹاءون، لہتراڑ روڈ، بھارہ کہو وغیرہ کے علاقے شامل ہیں ۔ ہر زون کو چیف سینٹری انسپکٹرسپروائز کرے گا جبکہ سیکٹر ز میں سینٹری انسپکٹر اور سپروائزر اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور اس تمام آپرےشن کی نگرانی سردار خان زمری ڈائرےکٹر سےنی ٹےشن سر انجام دےں گے ۔

ایکشن پلان کے مطابق سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی عید کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اورتقریباً 2000 سے زائد عملہ خاکروب، سپروائزری سٹاف، ٹھیکیداروں کا اسٹاف اور افسران ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کر کے شہر کو صاف رکھے کے فراءض سر انجام دے گا ۔ جبکہ سو سے زائد گاڑیاں ، ٹریکٹر ٹرالیاں ، گاربیج کمپیکٹر، اسکپ لفٹر، ٹراک، ڈمپر، فرنٹ لوڈر، شاول اور ڈوزر وغیرہ اس مہم میں شامل ہوں گے ۔

قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 37مختلف مقامات پر 70 سے زائدگڑھے کھودے گئے ہیں ۔ مزید براں دو ایمرجنسی سیل قائم کر دئے گئے ہیں ، جو کہ سینی ٹیشن ڈئریکٹوریٹ کے مرکزی دفتر واقع جی سکس ون فور اور ٹرانسپورٹ سیکشن واقع فائر ہیڈ کوارٹرز،جی سیون فور میں دن رات کام کریں گے ۔

مزید براں ، اسلام آبادکے شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ قربانی کے جانور جگہ جگہ ذبح کرنا سخت منع ہے، لہٰذا اجتماعی قربان گاہ کو ترجیح دیں اور قربانی کے جانور جہاں ذبح ہوں ، ان کی اْجڑیاں اوار دیگر الائشیں وہیں رکھیں ، تاکہ عملہ صفائی اْس کو فوری طور پر اْٹھا کر لے جائے ۔ اْجڑیاں نالوں ، جنگلوں وغیرہ میں نہ پھینکیں اور کوڑے دانوں اور گاربیج ٹرالیوں و اسکپوں میں بھی نہ ڈالیں ۔ شہریوں کے عدم تعاون کی صورت میں شہر میں تعفن اور مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں ۔ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

کسی قسم کی شکایت کی صورت میں شہری سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر1334 یا 9213908 اور ٹیلی فون 9203216 ، 9211555 9223171, پر رابطہ کریں ۔ علاوہ ازیں شہری واٹس ایپ (;87;hat;39;s ;65;pp) یا ایس ایم ایس(;837783;) ذریعے نمبر 0335-5001213 پر اپنی شکایات بھیج سکتے ہیں ۔

میئر ایم سی آئی نے مزید کہا کہ شہریوں کے بھرپور تعاون اور دی گئی ہدایات پر عملدرامد سے ہی ادارہ مطلوبہ نتاءج حاصل کر سکتا ہے اور بروقت صفائی سے شہر کو تعفن و بیماریوں سے بچایاجا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں