Weather 31

موسم کی متوقع صورتحال

موسم کی متوقع صورتحال

بارشوں کا سلسلہ آج رات سے پاکستان پر اثر انداز ہوگا جو اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اس دوران شمالی پنجاب خیبر پختوں خواہ سندھ بلوچستان مری کشمیر پر اثر انداز ہوگا اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور ہلکی سے معتدل بارش اور کہیں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان شدید گرج چمک کا بھی امکان، جمعہ ہفتہ اتوار بارش کا امکان۔

پنجاب
اس دوران شمالی پنجاب وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری اور تیز آندھی کا امکان,
پنڈی,اسلام آباد, اٹک, چکوال,میانوالی, خوشاب,سیالکوٹ, نارووال, منڈی بہاالدین, ڈسکہ, گوجرانوالہ, لاہور, حافظ آباد,شیخوپورہ,مریدکے, کہیوڑہ, گجرات, جہلم اور گردونواح میں 70 سے 80 کلومیٹر کی آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارش ژالہ باری کا امکان اور شدید گرج چمک کا بھی امکان ہے۔
سرگودھا, فیصل آباد, ساہیوال میں بھی امکان اس کے علاوہ ملتان, بہاولپور, لودھراں، لیہ, مظفر گڑھ, تونسہ شریف,رحیم یار خان,خانپور, سخی سرور, بھکر, ڈیرہ غازی خان,بہاولنگر, جھنگ,ٹوبہ ٹیک سنگھ, خانیوال اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان 70 سے 75 کلومیٹر کلومیٹر کی آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان جمعہ اور ہفتہ پھر اتوار کی شام امکان ہے۔

سندھ
کل سے اتوار کے دوران چند ایک مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے لاڑکانہ,سکھر,نوابشاہ, مورو,جیکب آباد, شہداد کوٹ, قمبر, شکارپور, دادو اور گردونواح میں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارش کی امکان بارش کی نوعیت ہلکی سے درمیانی ہو سکتی باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا,

بلوچستان
گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر جمعہ ہفتہ اور اتوار تک بارش کا امکان کوئٹہ, لورالائی, بارکھان, ڈیرہ بگٹی,سبی, خضدار,قلات,نصیر آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان آندھی کی رفتار 65 سے 75 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے,

خیبر پختونخواہ
جمعہ سے ہفتہ اور اتوار کی شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے مینگورہ,مردان, سوات, مانسہرہ,ایبٹ آباد, پشاور,کوہاٹ, بنوں, لکی مروت, ڈیرہ اسماعیل خان,مظفر آباد, بالاکوٹ, ہری پور اور گردونواح میں تیز آندھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر تیز بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے,
شدید گرج چمک کا بھی امکان بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں.

بے شک بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے