Haleem Adil Sheikh 65

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دوبارہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دوبارہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دوبارہ طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انھیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔بذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے دل میں تکلیف اور خرابی صحت کی وجہ سے جیل سپرنٹینڈنٹ سے ہسپتال لے جانے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست پر انھیں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے