National Park 65

وزیراعظم عمران خان ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک اور سالٹ رینج نیشنل پارک کا آغاز کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان تھوڑی دیر میں ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک اور سالٹ رینج نیشنل پارک کا آغاز کریں گے۔یہ دو نئے نیشنل پارکس چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں شامل ہیں۔ چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں ان نیشنل پارکس کے علاوہ خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک، نمل ویٹ لینڈ اور چشمہ ویٹ لینڈ نیچر ریزروز شامل ہیں۔وزیراعظم کو سالٹ رینج میں جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔