Underpass 49

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 26 نمبر چونگیعوام کی سہولت کے لیے بنایا گیا انڈر پاس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 26 نمبر چونگیعوام کی سہولت کے لیے بنایا گیا انڈر پاس

گندگی اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ جس کی وجہ سے عوام مین پشاور روڈ کراس کرنے پر مجبور

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے معصوم سکول کے بچے روڈ تو کراس کر رہے ہیں

جو کسی بھی لمحے حادثے کا سبب بن سکتا ہے خاص کر سکول کے جو معصوم بچے ہیں ان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے

سی ڈی اے اور این ایچ اے کاعملہ غفلت کی نیند سے کب بیدار ہو گا

صفائی ستھرائی کا انتظام بروقت نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا پروجیکٹ

عوام کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے حکومتی نمائندوں نے جہاں خزانے کو بڑا چونا لگا رکھا ہے

ترقیاتی ناموں پر جو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں وہ عوام پر لگانے کے بجائے خردبرد کیے جانے لگے

حکومتی نمائندوں کو عوامی سہولیات مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے لیے بنایا گیا انڈر پاس جس پر حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کئے گئے

اور جو حادثات سے بچنے کے لئے بہترین گزرگاہ ہے اس کو فوری طور پر صاف شفاف کروایا جائے

اہل علاقہ کا حکومتی نمائندوں سے مطالبہ ہے عوامی گزر گاہ کو فوری طور پر

گزارنے کے قابل بنایا جائے تاکہ عوام اور سکول کے معصوم بچوں کو حادثات سے بچایا جا سکے