Corona virus 59

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے17 لاکھ 97 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد8 کروڑ 23 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17 لاکھ 97 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد82327498 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1797286افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22192047 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ99 لاکھ77 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ46ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد19977704جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7786653ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک346579 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے20549 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید286 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10245326 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد263512 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 148475افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 431 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد ایک لاکھ92 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے 20548 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7564117 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے723863 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 192716ہے۔ برازیل میں اب تک 6647538سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔