Prime Minister Imran Khan 39

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاونٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔