President Arif Ali 57

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حزب اسلامی ، افغانستان کے رہنما ، گلبدین حکمت یار کی ملاقات

• صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حزب اسلامی ، افغانستان کے رہنما ، گلبدین حکمت یار کی ملاقات

• پاکستان اور افغانستان ایک جیسی تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں ، صدر عارف علوی

• دونوں برادر ممالک باہمی مفاد کیلئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

• پاکستان مشکل وقت میں افغان قوم کے ساتھ کھڑا رہے گا اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، صدر عارف علوی

• افغانستان میں قیامِ امن سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا، صدر عارف علوی

• پاکستان ایک جامع اور وسیع البنیاد افغان امن عمل کیلئے اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا ، صدر عارف علوی

• امید ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے سے افغانستان میں امن و استحکام آئے گا، صدر عارف علوی

• افغان امن عمل میں خلل ڈالنے والے عناصر سے متنبہ رہنا ہوگا ، صدر عارف علوی

• افغان قیادت کو امن عمل کو پٹڑی سے اترنے سے بچانا اور اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، صدر عارف علوی

• بین الاقوامی برادری نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، صدر عارف علوی

• صدر مملکت نے افغان مہاجرین کو دی جانے والی امداد ، کووڈ 19 کے دوران راہداری اور دوطرفہ تجارت کے لئے سرحد کھولنے اور افغان شہریوں کے لئے نظر ثانی شدہ ویزا پالیسی کا ذکر کیا۔

• حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔