Model Courts 8

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 447 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 447 مقدمات کا فیصلہ کیا۔
ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 21 اور منشیات کے 60 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
تمام عدالتوں نے کل 656 گواہان کے بیانات قلمبند کیے.
پنجاب میں قتل کے07 منشیات کے 23, خیبرپختونخوا میں قتل کے 06 منشیات کے 15, سندھ میں قتل کے 07 منشیات کے 13 مقدمات اور بلوچستان میں منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔
02 مجرمان کو سزائے موت جبکہ دیگر 25 مجرمان کو 29 سال 05ماہ 29 دن قید اور 1224000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.

ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے آج مجموعی طور پر 190 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔
ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 190 مقدمات کا فیصلہ کردیا. تمام عدالتوں نے کل 364 گواہان کے بیانات قلمبند کیے. 93 مجرمان کو 18 سال قید اور 247900 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں