Hilal Pakistan 11

”ہلال پاکستان“

ایوان صدر میں تقریب، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاﺅ جنگ کو ”ہلال پاکستان“ سے نوازا

اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاﺅ جنگ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے خدمات کے نتاظر میں ”ہلال پاکستان“سے نوازا ہے، اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاﺅ جنگ کو پاکستان کے قومی مفادات میں نمایاں شراکت داری پر پاکستانی عوام کے جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں