Mustafa Nawaz Khokhar 23

ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات جنرل ر عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعظم کے معاون اور چیئرمن سی پیک کے سنجیدہ مالی سکینڈل پر حکومت کی خاموشی اور کچھ نہ کرنا حیران کن ہے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

صحافی احمد نورانی کی خبر میں عاصم سلیم باجوہ کے ظاہر نہ کردہ اثاثوں اور کاروبار کا انکشاف کیا گیا ہے، مصطفی نواز کھوکھر

وزیراعظم کے معاون کے ظاہر کردہ اثاثوں اور انکشاف میں سامنے ائے اثاثوں اور کاروبار میں تضاد ہے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

حکومت تو نام نہاد احتساب پر اتراتی ہے اسے اس معاملے میں بھی کارروائی کرنی چاہئے تھی، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

حکومت اپنے دکھاوے کے احتساب کے بیانیے کے برعکس اس معاملے پر مکمل خاموش ہے ، مصطفی نواز کھوکھر

عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں اور کاروبار کے متعلق انکشافات حکومت اور نیب کیلئے امتحان ہے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

جس پھرتی کا مظاہرہ اپوزیشن کے احتساب کے وقت کیا جاتا ہے معاون خصوصی کے معاملے بھی وہی پھرتی دکھائی جانی چاہئے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

عاصم سلیم باجوہ پر عائد الزامات سنگین نوعیت کے ہیں تحقیقات کی جائے ، مصطفی نواز کھوکھر

اپوزیشن تو شروع سے کابینہ کے غیرمنتخب ارکان کی اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

معاونین خصوصی سمیت تمام غیرمنتخب حکومتی عہدیداروں کو منتخب ارکان کی طرح احتساب کا سامنا کرنا چاہئے، مصطفی نواز کھوکھر

غیرمنتخت معاونین کے مالی امور کی شفاف تحقیقات ہوں تو بہت بڑے انکشافات ہوں گے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری