Extra lights 16

گاڑیوں میں اضافی لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی جاری

گاڑیوں میں اضافی لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کی کاروائی جاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی موٹروے(زون) اشفاق احمد کی زیر قیادت موٹروے پشاور سے لاہور تک اضافی لائٹس بالخصوص پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈمی پولیس لائٹ کے خلاف مہم جاری ہے۔کیونکہ اضافی لائٹس مخالف سمت میں آنے والے ڈرائیورز کے لیے مشکلات کا سبب بنتی ہے اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈمی پولیس لائٹ جس کی قانون میں اجازت نہیں، اسی زمن میں موٹروے پولیس نے پچھلے دو ہفتوں سے خصوصی طور پر ان کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ مہم کے دوران 10750 ڈرائیورز کو اضافی لائٹس کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی،3277 گاڑیوں کو اس ضمن میں جرمانہ کیا گیا۔جبکہ 432 گاڑیوں سے ڈمی پولیس لائٹس موقع پر اتار دی گئی۔اس خصوصی مہم کے خاطر خواہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں