Dr. Arif Alvi 19

ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے مسائل،،،،

اسلام آباد ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کی مثبت پیش رفت کو سراہا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے قبل ازیں کئے گئے ٹویٹس کے بارے میں کہا کہ وفاقی اور سند ھ کی صوبائی حکومت کے درمیان اشتراک کار کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے مون سون کی وجہ سے کراچی کے موجودہ بحران کے حل میں مدد ملے گی بلکہ اس سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون سے موجودہ شدید ترین بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مستقبل میں نکاسی آب کے نالوں ، سیوریج ٹریٹمنٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، صاف پانی فراہمی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ فیصلے کئے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور دیگر سندھ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹس میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت ،سندھ حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات تاکہ کراچی کے 3 بڑے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ جن میں ندی نالوں کی ہمیشہ کیلئے صفائی ، آبی گزر گاہوں پر اثر انداز ہونے والی غیر قانونی تجاویزات ، کراچی کے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا مستقبل حل اور سیوریج کے مسائل کے ساتھ ساتھ کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے اہم اور بنیادی مسائل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں