Fresh Country Association 13

یونین اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایش

اسلام آباد میں حال ہی میں بننے والی یونین اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے نام سے جو کہ کہی پروگرام کروا کر لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں ۔مگر بڑے افسوس کی بات ہے ابھی تک کسی کو ان کے منشور کا پتہ ہی نہیں ہے ۔حال ہی میں اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن والوں نے مختلف دودھ دوکانداروں سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی مختلف اشہتارات پہ تصویریں لگا کر ماہانہ 500 سو ایک ہزار وصول کرنے مہم چلائی ہوئی ہے جسمیں اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن والے دوکانداروں کو یہ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس ضلعی انتظامیہ کا کوئی آفیسر نہیں آئے گا ۔ہماری ان سے ڈیل ہوگی ہے ۔اس بات کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی چلارہی ہے ۔زرائع کے مطابق اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن والے نہ صرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی فوٹوز کا استعمال کررہے ہیں بلکہ انکی شخصیت اور پوسٹ کو بھی نقصان دیں رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن والے تمام اہم عہدار ریکارڈ یافتہ ملاوٹ مافیاں کے سردار ہیں ۔انکی کئی بار شاپ بھی سیل ہوچکی ہے اور لاکھوں کے حساب سے جرمانے بھی ہوچکے ہیں۔آج بھی انکی تمام عہداران کی شاپ کو چیک کیا جائے تو ایک لیٹر دودھ بھی فریش نہیں ملیں گا۔نام فریش اور کام ٹھنڈا کا یہ تمام ملاوٹ مافیاں ملا کر ضلعی انتظامیہ سے آنکھ مچلی کا کھیل کررہے ہیں ۔عوامی حلقوں کی ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے انکے دودھ کی کوالٹی کو چیک کیا جائے اور انکی تنظیم سازی کو ختم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں