murree-newsmurree 13

اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا

اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا

کچھ دن پہلے برما کے علاقے میں وائس چئیرمین کے گھر چوری کی واردات

چور رات کے پچھلے پہر گھر کا سامان، سونا نقدی اور ہنڈا موٹر سائیکل 125 لے کر فرار ہوگئے

کچھ دن پہلے چوری کی تین وارداتوں میں نامعموم چور لاکھوں کا سامان لے اڑے تھے

اس کے علاوہ ڈکیتیوں کی مختلف وارداتوں میں اہل علاقہ نقدی اور سامان سے محروم ہو چکے ہیں

برما میں واقع ایک جنرل سٹو تین دفعہ ڈکیتوں کا نشانہ بن چکا ہے ذرائع

رات 9 سے 12 کے درمیان شہری سرعام ڈکیتوں کا نشانہ بن رہے ہیں

کچھ دن قبل موٹر سائیکل پر سوار خاندان سے ڈکیت اسلحے کے نوک پر سونا اور نقدی لے کر فرار ہوئے

ایک واردات میں 10 بجے رات گاڑی میں سوار خاندان سے ڈکیت اسلحے کی نوک پر سونا اور نقدی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے

ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زبردستی سونے کی اشیاء لوٹنے کے دوران درست درازی بھی کی جاتی ہے ذرائع

اس کے علاوہ ڈکیتوں نے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹور میں بھی لوٹ مار کی تھی ذرائع

اسکے علاوہ اسلام آباد کے رورل زون میں منشیات فروش، شراب کی بھٹیاں، جسم فروشی کے اڈے کثیر تعداد میں موجود ہیں

برما، ترامڑی، پنڈوڑیاں، اقبال ٹاون، ضیاء مسجد، صنم چوک، علی پور وغیرہ کے علاقے میں اشتہاری اور ناجائز اسلحے کی کثیر تعداد موجود ہے، زرائع

منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے اور جرائم پیشہ افراد باقائدہ بھتہ دیتے ہیں، زرائع

آئے روز کی وارداتوں سے شہری تنگ آچکے ہیں

ڈکیتیاں ، چوریاں، سٹریٹ کرائمز حد سے زیادہ ہو چکے ہیں، اہل علاقہ

سیکیورٹی کا یہ عالم ہے کہ یو سی چئیرمین کا گھر بھی محفوظ نہیں رہا، اہل علاقہ

ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، اہل علاقہ

علاقے کا سرچ آپریشن بھی جرائم پیشہ افراد کو اطلاع دےکر کیا جاتا ہے، اہل علاقہ

سرچ آپریشن سے پہلے ہی جرائم پیشہ افراد علاقے سے نکل جاتے ہیں، اہل علاقہ

سرچ آپریشن ختم ہونے کی خصوصی اطلاع بھی جرائم پیشہ افراد کو کر دی جاتی ہے تاکہ وہ واپس علاقے میں آ سکیں، اہل علاقہ

یہ کس قسم کا قانون ہے ایسا جنگل میں بھی نہیں ہوتا، کیا ہم اسلام آباد میں رہ رہے ہیں، اہل علاقہ

سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں، اربوں روپے ہمارے ٹیکس سے خرچ کیئے جا رہے ہیں، اہل علاقہ

جگہ جگہ کیمرے ہمارے دل کی تسکین اور فنڈز خرچ کرنے کے نام پر لگے ہوئے ہیں، اہل علاقہ

محکمہ پولیس کے افسران فول پروف سیکیورٹی کے میڈیا پرچرچے کرنے میں مصروف ہے ، اہل علاقہ

اسلام آباد کے پوش سیکٹر بھی ڈکیتوں اور چوروں سے محفوظ نہیں، اہل علاقہ

علاقے میں ناجائز اسلحے کے انبار لگے ہوئے ہیں، سب کچھ پولیس جانتی ہے لیکن کاروائی نہیں کرتی، اہل علاقہ

قبضہ گروپ، ناجائز اسلحہ، جسم فروشی کے اڈے، شراب کی بھٹیاں، چور ، ڈکیت سب وفاقی دارلحکومت کے اس علاقے میں موجود ہیں، اہل علاقہ

نام نہاد ناکے صرف شہریوں کو لوٹنے کے لیئے استعمال کیئے جا رہے ہیں، اہل علاقہ

شہری دونوں اطراف سے لٹ رہے ہیں، علاقہ ایس ایچ او صرف تھانے میں بیٹھ کر طفل تسلیاں دیتے ہیں، اہل علاقہ

کیا پولیس قابل اور اہل افسران کی کمی ہے، اہل علاقہ

ایس ایچ او اور اعلی افسران کی تقرریاں سیاسی مقاصد کی جارہی ہیں، اہل علاقہ

آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ قابل، نڈر اور اہل افسران کی تعیناتی رورل ،ون میں کی جائے، اہل علاقہ

واقعات کا نوٹس نا لیا گیا تو احتجاج کریں گئے، اہل علاقہ

اہل علاقہ اپنے اپنے چئیرمین کی سربراہی میں جلد پرزور احتجاج کریں گئے، اہل علاقہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں