pm-imran-khan 25

ایم ایل ون (مین لائن ون) منصوبے کے حوالے سے بریفنگ

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایم ایل ون (مین لائن ون) منصوبے کے حوالے سے بریفنگ

اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ و سینیئر افسران شریک

وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے، پراجیکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے مقرر کردہ ٹائم لائنز، اب تک ہونے والی پیش رفت اور منصوبے کے ثمرات پر تفصیلی بریفنگ

* وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے۔

ایم ایل ون منصوبے سے نہ صرف ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا بلکہ اس منصوبے پر عمل درامد سے ہنرمندوں اور تربیت یافتہ افراد کے لیے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی عمل کو فروغ ملے گا: وزیرِ اعظم

ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

ایم ایل ون منصوبے سے کاروباری برادری کے لیے جہاں کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں گی وہاں کاروباری لاگت میں واضح کمی واقع ہوگی۔

ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا: وزیر اعظم

ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین میں ہمارے پیش نظر عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے: وزیر اعظم