Agricultural country 28

زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ،اسد قیصر

خصوصی زرعی مصنوعات کمیٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی شمیت ارکان اسمبلی شریک

اجلاس میں اعلی حکام بھی شریک

زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں ،اسد قیصر

ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو ۔اسد قیصر

وزیراعظم زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں ۔اسد قیصر

خوشی ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی اختلافات دور کر کے زراعت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ۔اسد قیصر

زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی ،اسد قیصر

زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔ اسد قیصر

کرونا کے دوران جو مسائل زراعت کے حوالے سے آئے ان کو حل کرنے کی کوشش کی گئی

وزیر اعظم زراعت پر بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے زراعت پالیسی بنانے کے لئے جامع رپورٹ طلب کی ہے۔

زرعی ملک ہوتے ہوئے ہم اناج باہر سے منگوائیں قابل افسوس ہے

کمیٹی میں خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی رپورٹ پیش

رپورٹ کمیٹی کی کنوئینر شاندانہ گلزار پیش کر رہی ہیں

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس جاری۔

خصوصی کمیٹی شاندانہ گلزار آئندہ تین سات اور دس سالہ زرعی پالیسی پر بریفنگ

حکومت زرعی مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول اور متوازن رکھنے کے لئے مختلف ماڈلز پر کام کررہے ہیں۔ شاندانہ گلزار

گندم کی طرح چینی بھی حکومت خرید کر رسد طلب اور قیمت میں توازن پیدا کرنے کا ایک ماڈل ہے

زرعی مصنوعات کے تحفظ کے لئے کولڈ سٹوریج بنانے کی ضرورت ہے شاندانہ گلزار

ہمارے ہاں بھنڈی رل رہی ہے چین میں چھ سوروپے کلو بک رہی ہے شاندانہ گلزار

ہمارے ہاں سے بھنڈی چین بھیجنے کا کوئی انتظام نہیں۔ شاندانہ گلزار

تمام کسانوں کو رجسٹرڈ کریں گے
تمام قسم کی زرعی مصنوعات کو چند لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ شاندانہ گلزار

ایک قومی زرعی کونسل بنے گی جس کے سربراہ وزیر اعظم ہوں گے