Tree planting campaign 18

پاکستان ریلوے میں راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز،،،

وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔

آج راولپنڈی ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا۔

وزیر ریلوے کا پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن دو لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ۔

تمام ریلوے ڈیویژنز کو وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بننے کی ہدایت۔

پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔شیخ رشید احمد

پاکستان ریلوے نے گذشتہ دو سالوں میں بھی وزیر اعظم کی شجر کاری مہم پھر پور حصہ لیا تھا۔ اس سال بھی لیں گے-شیخ رشید احمد

ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین کا دورہ۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے پرکالج کا جائیزہ بھی لیا۔

ڈگری کالج پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ رواں سال پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کا آغاز ہوگا۔شیخ رشید احمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں