Markets closed 24

مارکیٹس بند کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،،،

عید سے قبل مارکیٹس بند کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے چند روز قبل اچانک مارکیٹس بند کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدس ایوان اچانک 8 روزہ لاک ڈاﺅن پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، پنجاب حکومت نے عید سے چند روز قبل اچانک تمام مارکیٹس اور دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔ پنجاب حکومت نے متعلقہ سٹیک ہولڈر اور تاجر نمائندوں سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، مارکیٹس بند کرنے کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے، حکومت تاجروں کو ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں