کہوٹہ نادرا آفس میں سہولیات کا فقدان دور دراز دیہی علاقوں کے مرد و خواتین رل گئے بوڑھی خواتین اور شہری دھکے کھانے پر مجبور، مرد اور خواتین شدید گرمی میں لمبی قطاروں میں لگ کر شدید مشکلات سے دچار، شہریوں کو شناختی کارڈ اور بے فارم کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے نادرا آفس میں شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری و دیہی علاقوں سے آنے والے خواتین اور مرد گھنٹوں لائنوں میں لگ کر کھڑے ہوتے ہیں، کہوٹہ شہر میں نادرا آفس کا بلڈنگ نہ ہونیکی وجہ سے نادرا آفس کا اسٹاپ کے مطابق چھوٹے سے جگہ میں تمام تر سسٹم کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، اسٹاپ کی کمی و دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شہری و دور دراز دیہی علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار میں شدید مشکلات سے دچار ہیں، بوڑھے مرد و خواتین شدید گرمی میں دھکے کھانے پر مجبور ہوکر رہ گئے، آفس میں موجود اسٹاپ کے مطابق عام دنوں میں 160 ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں جب کہ جمعہ والے دن صرف سو ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں اسٹاپ کی کمی کے باعث کام کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہے جس کی وجہ سے اتنی بڑی آبادی کو وسائل و سہولیات کی کمی کی وجہ سے نمٹانا مشکل ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں کی رش کی وجہ سے بد نظمی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہوٹہ نادرا آفس اسٹاف اپنے تعلق ، رشتے داروں اور ٹاؤٹ مافیا کے شناختی کارڈ اور بے فارم کے لئے لائن کی ضرورت بھی نہیں پڑتی جبکہ عام شہری سارا دن لائن میں لگنے کے بعد ملازم کی جانب سے جواب ملتا ہے کہ ٹوکن ختم ہوگئے اب کل آئے گا شہریوں نے کہوٹہ نادرا آفس کے لیئے بلڈنگ ،پانی،سائلین کے بیٹھنے کے لئے جگہ سمیت دیگر سہولیات کی فوری بحالی کے لیئے اعلیٰ حکام و نگران حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
