پیارے نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں فرشتے بھی عرش پر نعت خوانی کرتے ہیں اور دنیا میں بھی ہم اپنے پیارے آقاﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کر کے ان سے محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خصوصی معروف عالم دین قاری سیف اللہ سیفی نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ شان رحمت العالمین کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام منعقدہ محفل حسن قرات اور نعت کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا تقریب میں مری کے مقامی مدارس کے طلباء نے انتہائی خوبصورت انداز میں قرآنی آیات کی تلاوت کی اور نعت کے ذریعے آپﷺ کی شان اقدس بیان کی۔ اس موقع پر قاری محمد سعید عباسی،قاری راشدنواز عباسی، مولانا عامر عباسی، مفتی عزیزالرحمان عباسی،مولانا قاری محمد کاشف عباسی اور محمد وقاص نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی نقابت کے فرائض مفتی ظفرالسلام سیفی نے انجام دئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں آپﷺ کی امت میں سے ہونے پر فخر ہے اور ہمیں ہمہ وقت اس بات کے لیے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے اور آرٹس کونسل اس مقدس مہینے کی خوشیوں کی منانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی محفل میں مقامی لوگوں،طلباء اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر طلباء میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے
