مسلم لیگ ق کا راولپنڈی کا اجلاس

kahuta Muslim League

راولپنڈی:چیر مین شکایت سیل کمیٹی پنجاب و معاون خصو صی وزیر اعلی پنجاب محمد زبیر خان کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا راولپنڈی کا اجلاس، اجلا س میں ضلعی عہدیدران و ممبران سمیت کہوٹہ، کو ٹلی ستیا ں، مر ی، کلر سیداں کے مسلم لیگی کارکنان نے بھر پو ر شرکت کی، مسلم لیگ ق کو مضبو ط و فعا ل بنانے اور مسلم لیگ ق کا منشور گھر گھر پہنچانے اور پارٹی کو مضبو ط و فعال بنانے کا عزم،مسلم لیگ ق کی جلد تنظیم سازی کا بھی اعلان کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر راولپنڈی کے مقام پر ضلعی صد ر و چیر مین شکایت سیل کمیٹی پنجاب و معاون خصو صی وزیر اعلی پنجاب محمد زبیر احمد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سینکڑو ں کارکنوں اور عہدیدران و ممبران نے بھر پو ر شرکت کی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری اور کلر سیداں سے بھی مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے بھی بھر پو ر شرکت کی، اس موقع پر ضلعی صد ر محمد زبیر احمد خان، جنرل سیکرٹر ی راجہ فیاض تبسم اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی، کارکن گھر گھر جائیں اور مسلم لیگ ق کا پیغام عوام تک پہنچائیں، ہم نے مسلم لیگ ق کو مضبو ط و فعال بنانا ہے، پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خو ش آمدید کہتے ہیں، تقریب میں نائب صد ر ضلع راولپنڈی راجہ عرفان ستی، مرکزی نائب صد ر ضلع راولپنڈی چو ہدری شہباز گو شی،سینئر نائب صد ر راولپنڈی مرزا غضنفر علی، فر زند کہوٹہ راجہ طارق عظیم،سٹی صد ر راولپنڈی کامران سیفی، سہیل ستی تحصیل مری سمیت سینکڑوں کارکنوں نے بھر پو ر شرکت کی۔