ملکہ کوہسار میں دھوپ اوربادلوں کی آنکھ مچولی

  ملکہ کوہسار میں دھوپ اوربادلوں کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری کبھی گہرے بادل،سرد ہوائیں،ژالہ باری کے باعث سردی میں اضافہ ہوجاتا ہے اورکبھی سورج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوکر موسم کو انتہائی خوشگواربنادیتا ہے چند دنوں تک بہترین رہنے کے بعد اچانک موسم تبدیل ہوکر سرد ہوجاتا ہے سیاح مری کے خنک، دلفریب اورسہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں اوراچانک شروع ہونے والی بارش میں سلفیاں بناتے اورخوشی کااظہار کرتے ہیں توقع کی جارہی تھی کہ اپریل کے اختتام پر موسم گرما کاآغاز ہوجائیگا لیکن بدلتے ہوئے موسم نے گرمائی سیزن کو کچھ دورکردیا ہے۔