مری آل یونیورسٹیز نعتیہ مقابلوں میں کوہسار یونیورسٹی مری کے صیام قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انگلش ڈاکٹر عبدالصمد کی مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آل یونیورسٹی ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔ ان یونیورسٹیز میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے 20 سے زاٸد طلباوطالبات نے حصہ لیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے معروف اور مایاناز نعت خواں محبوب الٰہی تھے۔ اس مقابلے میں پہلے پوزیشن کوہسار یونیورسٹی مری کے بی ایس انگلش کے طالب علم صیام قریشی نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے تعلق رکھنے والی طلبہ تحمینہ نادیا اور تیسری پوزیشن محمد بلال نے حاصل کی مہمان خصوصی کی جانب سے ان مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے نہ صرف نوجوان نسل نبی کریم کے اسوہ حسنہ سے روشناس ہونگے بلکہ ان کے دل میں رسول اللہ سے محبت کا جذبہ پیدا ہوگا انہوں نے اس خوبصورت اور پروقار حسن نعت تقریب کروانے پر وائے پی ڈی سی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو سراہا اور تقریب کے اختتام پر مقابلہ میں اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے۔
