ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سانحہ مری کا تفصیلی فیصلہ جاری

Tragedy

               مری:ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سانحہ مری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا عدالتی احکامات کے مطابق مری میں بلندوبالا عمارتیں تعمیر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،مری اور کوٹلی ستیاں کو نیشنل پارک قرار دیکر درختوں کی کٹائی پربھی پابندی لگا دی گئی،مری میں تمام سرکاری اراضی کا قبضہ واگزار کرانے کا حکم،پارکنگ مسائل کو حل کرنے کے لیے شہر سے باہر پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے،این ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 مکمل فعال کرکے انکو تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں،تمام برساتی نالوں کو صاف کرنے کے ضروری اقدامات کئے جائیں،مری کی تمام شاہراہوں کو تجاوزات سے فوری پاک کرنے کا حکم،مری شہر سمیت تمام مصروف شاہراؤں پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد کی جائے،تمام ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی کیٹیگری بناکر ان کے ریٹ فکس کئے جائیں ہائیکورٹ نے حکم جاری کیاکہ وفاقی حکومت محکمہ موسمیات کا جدید ترین سسٹم مری میں نصب کرے،عدالت نے  ریسکیو1122، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پنجاب ہائی وے اتھارٹی کو سانحہ مری کا براہ راست ذمہ دار قرار دے دیاراولپنڈی بینج نے فیصلہ دیا کہ جن افسران کو محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید برف باری کی پیش گوئی کی اطلاع تھی وہ سب افسران بھی ذمہ دار ہیں۔