مری:اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب ٹورازم سکواڈ سید خرم حسن، انسپکٹر احسن بختیار اور فیلڈ سپروائزر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز زاہد اقبال کے ساتھ مری میں آئندہ برف باری کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب ٹورازم سکواڈ سید خرم حسن نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی کو اور مری میں سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے حوالے سے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کے کام پر روشنی ڈالی، اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے پنجاب ٹورازم سکواڈ کی موجودگی اور کام کو سراہا اورکہا کہ آ مدہ برف باری سیزن میں پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی تعداد کو بڑھایا جائے اور اسکواڈ کو برف باری والے سیزن میں محکمہ کی جانب سے دی جانے سہولیات کو بھی یقینی بنانے کہ ہدایات دیں۔
