مری:خطہ کوہسار کے سینئر صحافی مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور کوہسار یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سیدتاج حسین بخاری کی بڑی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر مری پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس سدھیر احمدعباسی صدر مری پریس کی صدار ت میں منعقد ہوا جس میں راجہ عرفان عباسی،سردارمحمداقبال، کےاورنگزیب عباسی،سجاد عباسی، عثمان علی،عتیق عباسی، بابر مغل،علی حیدر،حنیف خان ترک، حافظ سجاد عباسی،وقاص قریشی، دیگر عہدیداران واراکین مری پریس کلب نے شرکت کی اوران کی وفات پر گہر دکھ ورنج کااظہارکیاگیا اوردعاکی کہ اللہ پاک مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائیں، امین۔
