ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نوٹس لیں
اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی طرف سے لگائی گئی سیل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بلڈنگ مالک نے تعمیرات کا سلسلہ نہ روکا اور بڑے پیمانے پر تعمیرات روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی ہوئی ہے
اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی طرف سے سیل کی گئی سخاوت نامی شخص کی تعمیرات کو کچھ گھنٹے روکنے کے بعد اُسی دن سے دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا
کام دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع بھی اے سی مری زاہد حسین کے نوٹس میں دی گئی
اسسٹنٹ کمشنر مری کی طرف سے بھیجے گئے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم تین دن سے روزانہ جا رہے ہیں لیکن سخاوت نامی شخص ہم موقع پہ پہنچتے ہیں تو کام بند کر دیتا ہے جونہی ہم موقع سے واپس آتے ہیں تو اُس کے بعد کام دوبارہ شروع کر دیتا ہے
ڈی سی راولپنڈی اور اے سی مری زاہد حسین ایسے لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں جو اداروں کے دیے گئے احکامات کو ماننے سے انکاری ہیں
سخاوت نامی شخص نے آج بھی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جسکی اطلاع آج بھی اے سی مری کو دے دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق سخاوت نامی شخص کی حساس اداروں کا نام استعمال کرنے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ سخاوت نامی شخص کی طرف سے کی جانے والی تعمیرات میں کسی قسم کا حساس اداروں کا کوئی تعلق نہ ہے