Gunner House Charhan 35

گنر ہاؤس چارہان میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل مری کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعد سراج کیٹھوال کے زیر اہتمام

نیو مری (راجہ عبدالرحمن)گنر ہاؤس چارہان میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل مری کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعد سراج کیٹھوال کے زیر اہتمام ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی،ایم پی اے پی پی 06 میجر(ر) لطاسب ستی اور پی ٹی آئی تحصیل مری کی تنظیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی، ایم پی اے پی پی 06 میجر(ر) لطاسب ستی، صدر پی ٹی آئی تحصیل مری سہیل عرفان عباسی، سنئیر نائب صدر عمر نوید ستی، جنرل سیکرٹری عرفان الماس عباسی، نائب صدر راجہ ضیاء الرحمان، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز راجہ ساجد عباسی، مصطفے عباسی، علی شمس عباسی، انفارمیشن سیکرٹری عنصر ممتاز عباسی، فنانس سیکرٹری عزیز الرحمان عباسی، سیکرٹری ممبر شپ جنید عابد عباسی ، ٹائیگرز فورس ضلع راولپنڈی کے کوارڈینیٹر ایس ڈی عباسی، ٹائیگرز فورس تحصیل مری کے سرپرست اعلی شجاع عباسی،ٹائیگرز فورس تحصیل مری کے ہیڈ سبحان عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر یوسی چارہان سے راجہ امجد علی،اظہر نواز عباسی،واجد نواز،راجہ حسن اختر ،راجہ پرویز،سید مظلوم شاہ ،سید منیر حسین جعفری ،افراز عباسی اور گہل سے سابق چیئرمین یوسی گہل عمر فاروق ستی،راجہ جاوید اقبال اور بن سے راجہ یاسر منیر،ڈاکٹر ناظم ستی ،بابر اسحاق ،بابر حنیف ،خاور حنیف ، نوازالحق گل انداز حسین شاہ ،امتیاز حسین شاہ،راشد حبیب ستی،خالد ستی اور بڑی تعداد کارکن موجود تھے ۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز کی تفصیلات سے بھی عوام کو آگاہ کیا۔

جبکہ پی ٹی آئی تحصیل مری کی نومنتخب تنظیم کے صدر سہیل عرفان عباسی، سنئیر نائب صدر عمر نوید ستی، جنرل سیکرٹری عرفان الماس عباسی و دیگر نے تنظیمی امور کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر راجہ سہیل سراج کیٹھوال نے اہلیان علاقہ کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منتخب نمائندوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں