High-rise buildings murree 16

سیاحتی مقام مری میں ہونے والی غیر قانونی اور بلندوبالا تعمیرات کیخلاف حکومت پنجاب کے ایکشن

مری وطن پاک کے اہم ترین سیاحتی مقام مری میں ہونے والی غیر قانونی اور بلندوبالا تعمیرات کیخلاف حکومت پنجاب کے ایکشن کے بعد اینٹی کرپشن ضلع راولپنڈی کی ڈائریکٹر کنول بتول نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ اورحکومت پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر منظور تمنانے مری شہر کا تفصیلی دورہ کیاتھا،ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے میونسپل کمیٹی مری کے شعبہ تعمیرات کے ذمہ داران اور عملے کو راولپنڈی اینٹی کرپشن کے ڈویثرن دفتر میں طلب کیاتھا، حکومت پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر منظور تمنا نے بھی مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے مری کادورہ کیا اور وڈیولنک پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیاتھا یہ ساری کاروائی تو کی گئی مگر محکمہ اینٹی کرپشن اور حکومت پنجاب کی جانب سے مزید کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں