مری شہر میں جگہ جگہ بورنگ پبلک ہیلتھ مری کی طرف سے سرکاری اراضی ہونیوالی بورنگ کے اورپرواٹر میٹر لگانے کافیصلہ ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی مری کے شعبہ پبلک ہیلتھ کو پانی کے بلوں میں ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے جسکے باعث اس شعبے کو شدید مالی بحران کاسامنا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے بھی ریونیو حاصل نہیں ہورہا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر ضلع راولپنڈی کو ایک سمری بھیجی گئی جس میں سرکاری اراضی پر کی گئیں بورنگ پر فوری میٹر نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔