Weather 20

گلیات اور مری کو صبح تیز ہواؤں اور گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

مری گلیات اور مری کو  صبح تیز ہواؤں اور گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم کو انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ ہلکی ہلکی ہلکی بارش کی پھوارنے اس جنت بینظیروادی کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا کورونا وائرس کی وبا سے طویل لاک ڈاؤن اور سیاحوں کی مری میں داخلے پرپابندی کے باعث سیاح اس دلفریب موسم اورصاف ستھرے قدرتی ماحول سے لطف اندوز نہیں ہوسکے توقع کی جار ی تھی کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں مری سمیت تمام سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ختم کردیاجائیگا اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا بارہااعلان بھی کرچکے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر حکومت پنجاب مری اور دیگر سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے کو لائحہ عمل نہیں دے رہی مری کاگرمائی سیزن صرف تین ماہ پر محیط ہے جبکہ سیزن کے دوماہ گزرنے کو ہیں ایسی صورتحال میں اگر لاک ڈاؤن کو ختم نہ کیاگیا تو مری کے عوام کورونا سے تو بچ گئے ہیں لیکن بھوک اورفاقہ کشی سے مرجائینگے عوامی،کاروباری،سماجی اور سیاسی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ کئے گئے اعلان کے مطابق صوبائی حکومتوں کو حکم دیں کہ وہ ایس اوپیز پر عملدرآمدکراتے ہوئے مری سمیت تمام سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ گرمائی سیزن کے باقی ماندہ 40 دن کاروبارچل سکے اورعوام بیروزگاری اور بھوک سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں