murree-newsmurree 8

مری کے ہیڈ کلرک محمدذوالفقار مختصر علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری سابق صدر مری بار ایسوسی ایشن وصدر پاکستان پیپلز پارٹی مری سٹی خالد محمود ایڈووکیٹ کے بڑئے بھائی، علی ارشد ذوالفقار فیضانی ہومیو ڈاکڑ اسد علی کے والد محترم ایف جی پبلک سکول مری کے ہیڈ کلرک محمدذوالفقار مختصر علالت کے بعد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم ایک انتہائی شریف النفس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے مرحوم کوگذشتہ روز مری کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ معروف عالم دین قاری اکسیر عباسی نے پڑھایا نمازجنازہ میں سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،مفتی خالد حسین عباسی،چوہدری مظہر حسین،شوکت ہارون عباسی،محمدامتیاز مغل،عبدالجبار مغل،منیر عباسی،ندیم حسین شوکت،عارف عبداللہ کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء،مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات،اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں