مری شہر مری کے محلہ دھوبی گھاٹ کے ساتھ تعمیر ہونے والا سپورٹس کمپلیکس کا کام جوسابقہ حکومت کے دورمیں سات کروڑ کی لاگت سے شروع کیاگیا تھا دوسال قبل ٹھیکیدار کام بندکرکے غائب ہوگیا ہے جبکہ سپورٹس کمپلکس کا 50 فیصد سے زیادہ کام ہوچکا ہے بقایاکام نہ کئے جانے سے کیاگیا کمپلیکس کھنڈرات میں تبدیل ہورہا ہے اوریہاں لگایاگیاسامان بھی زنگ آلود ہوچکا ہے اس کمپلکیس کے قریب برساتی نالہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جس سے زمین کا کٹاؤ شروع ہوگیا ہے جو اس علاقہ کے رہائشیوں کے گھروں تک کو تباہ کررہا ہے جس سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اہلیان علاقہ نے حکومت پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے کام کومکمل کیاجائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مندسرگرمیاں میسر ہوسکیں اورمحلہ دھوبی گھاٹ کے برساتی نالے کو بھی پختہ کیاجائے تاکہ اہلیان علاقہ کے گھر تباہ ہونے سے بچ سکیں۔
