easy paisa 9

ایزی پیسہ اور دیگر نیٹ ورک کے ذریعے بعض نوسر باز معصوم لوگوں کو لوٹنے لگے

مری ایزی پیسہ اور دیگر نیٹ ورک کے ذریعے بعض نوسر باز معصوم لوگوں کو لوٹنے لگے سادح لوح لوگوں کو فون کال کرکے انکو کہاجاتا ہے کہ میں نے غلطی سے اپنی مزدوری کے پیسے آپ کے ایزی پیسہ یا جازکیش اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دئیے جوکہ میں نے اپنے گھروالوں کوبھیجنے تھے آ پ کو ایک میسج آئیگا مہربانی کرکے آپ وہ میسج مجھے فارورڈ کردیں سادہ لوگ ترس کھاکرمیسج فارورڈ کردیتے ہیں اور نوسر باز انکے اکاؤنٹ میں جو بھی رقم ہوتی ہے وہ نکال لیتے ہیں جسکے بعد ان کا موبائل نمبر بندہوجاتا ہے عوامی حلقوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ایسے لوگوں کیخلاف سخت ترین کاروائی کی جائے اور معصوم لوگوں کو لوٹنے سے بچایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں