Central Cemetery 18

سیاحتی ہل سٹیشن ملکہ کوہسارمری اور گلیات کا موسم انتہائی خوشگوار

مری ملک بھر کے میدانی علاقوں میں آگ برساتے سورج اور بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے وہاں وطن عزیز کے اہم ترین سیاحتی ہل سٹیشن ملکہ کوہسارمری اور گلیات کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا سیاحتی مقامات کا تین ماہ کاگرمائی سیزن آدھے سے زیادہ گزر چکا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے جسکے باعث جہاں ان مقامات پرجہاں گرمی کے سیزن میں ملک اوربیرون ممالک سے گرمی کے ستائے ہوئے سیاح اس جنت بینظیروادی کے دلکش موسم اورربلندوبالا کوہساروں کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے اور سکون حاصل کرنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے تھے جس سے یہاں کی سیاحت کو فروغ ملتا تھا وہاں لوگوں کو روزگار بھی ملتاتھا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری میں کوئی بھی انڈسٹری نہ ہے صرف ہوٹل انڈسٹری ہی یہاں کے لوگوں کوروزگار فراہم کرنے میں اہم کردا ر اد د کرتی ہے لیکن طویل لاک ڈاؤن کے باعث مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے اور دیہاڑی دار،ریڑھی بان،ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کے ویٹر ز اورچھوٹے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی تک نوبت پہنچ چکی ہے مری کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام سے مری اور دیگر سیاحتی مقامات سے ایس او پیز کے مطابق فوری لاک ڈاؤن ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ورنہ بھوک کے باعث کوئی بڑاسانحہ رونماء ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں