Mian Mahmudul Rashid 37

مری میں 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔میاں محمودالرشید

مری وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ مری میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مری امپروومنٹ ٹرسٹ (MIT) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اے سی مری زاہد حسین، ٹرسٹ کے ارکان ملک حمید مجید، کامران خالد، طارق فراز بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ ایم آئی ٹی کے معاملات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے جس کے تحت شیفانگ چائنیز ریسٹورنٹ کی نیلامی 3کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ میں کی گئی ہے جبکہ گذشتہ دورحکومت میں یہ جگہ صرف 3لاکھ 80ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوتی رہی ہے۔میاں محمودالرشید نے ترقیاتی سکیموں کے آغاز پر مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان سکیموں کو بروقت مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مری کی خوبصورتی کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وزیرہاؤسنگ کو مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں