tourist places murree 29

مری لاک ڈاؤن کے باعث مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر مکمل ویرانیوں کا راج

مری لاک ڈاؤن کے باعث مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر مکمل ویرانیوں کا راج ملکہ کوہسارمری جہاں ان دنوں ملک اور بیرون ممالک سے لاکھوں سیاح اس جنت بینظیروادی ملکہ کوہسارمری کے خوبصورت نظاروں،دلکش موسم مہکتی فضاؤں اور بلندوبالا حسین کوہساروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کارخ کرتے تھے کورونا وائرس اور طویل لاک ڈاؤن سے سنسنان ہوچکی ہے ماضی میں جولائی کامہینے میں مری کے تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا رش اورمیلے کاسماں ہوتاتھا تمام سیاحتی شاہراہوں پر جدید ماڈل کی رنگ برنگی رینگتی ہوئی گاڑیاں اس سیاحتی مقام کی رونقوں اورخوبصورتی میں اضافہ کرتی لیکن حالیہ تین ماہ سے زیادہ کے لاک ڈاؤن اور سیاحوں کی مری میں داخلے پرپابندی سے یہاں خاموشیوں نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں جس سے جہاں یہاں کے کاروباری ختم ہوکر رہ گئے ہیں وہاں دیہاڑی دار،سفید پوش،مزدورطبقہ اور مری کی ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں ہوٹل مالکان کی معاشی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہیں مری سماجی،کاروباری اور دیگر تنظیمیں عرصہ سے مری سمیت تمام سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور یہاں کے لوگوں کی فاقہ کشی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اوراقتدارمیں شامل اعلیٰ شخصیات اور بااختیار اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرکے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کی گزارشات کرچکے ہیں لیکن تاحال حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی مری کی سیاسی،کاروباری اور فلاحی تنظیموں کاکہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے واضع اعلان کے باوجود کہ تمام سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کوختم کیاجائے تاکہ سیاحتی مقامات کے عوام جن کا روزگار صرف تین ماہ کے گرمائی سیزن پر منحصر ہے ان کوبیروزگاری اور فاقوں سے بچایاجائے لیکن متعلقہ صوبائی اتھارٹیز کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نظرنہیں آرہی جس سے جہاں یہاں کے کاروباری حلقے شدید پریشانی اورمشکلات سے دوچار ہیں وہاں ہوٹل انڈسٹری میں کام کرنے والے لاکھوں افراد بھی روزگار نہ ہونے کے باعث فاقہ کشی پرمجبور ہوچکے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب،ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ختم کیاجائے ہم حکومت کی جانب سے جو بھی ایس اوپیز جاری ہونگے ان پر ہر حال میں عمل کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں