127

مری ڈکیتی کی واردات پر مزہمت نامعلوم ڈاکوں کی فائرنگ سے امتیاز نامی شخص جاں بحق ہو گیا

مری کے نواحی علاقہ دھار جاوہ میں رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزہمت پر نامعلوم ڈاکوں کی فائرنگ سے امتیاز نامی شخص جانبق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعات کے مطابق گزشتہ رات دواور تین بجے کے دوران دو نامعلوم ڈاکو دھار جاوا کی ڈھوک ارواڑی کے رہائشی امتیاز عباسی کے گھر ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تو امتیاز عباسی جاگ گیا اور اس نے ڈاکو کو پہچان لیا تو ڈاکو نے فائرنگ کھول دیا جو اس کے دل پر جا لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اسی دوران دوسرے واقع میں دو ڈاکو ڈھوک نڑال میں رہائش پزیر پبلک ہیلتھ کے ملازم نصیر عباسی کے گھر داخل ہوئے اور اس کو بھی اسحلہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی اس کے شور کرنے پر نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گاؤں میں ڈکیتی کی اس طرح کی وارداتوں کا رونما ہونے سے شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ مری میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا مری بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ،،،