nazir-ahmad-abbasi 23

مری میں وعدوں سے تکمیل کی جانب سفر جاری نذ یر احمد عباسی

مری وعدوں سے تکمیل کی جانب سفر جاری یو سی پلک کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذ یر احمد عباسی کی انتھک کوششوں سے منظور ہونے والی80لاکھ کی واٹر سکیمز میں پبلک ہیلتھ سکیم وی سی پلک میں( جنڈالہ ٹو پیرخانہ)۔پبلک ہیلتھ سکیم وی سی لونگال.پبلک ہیلتھ سکیم وی۔سی۔سورجال رکن صوبائی اسمبلی کی زیر قیادت یوسی پلک کی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی نذ یر عباسی پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ورکرز کے ساتھ مل کر یوسی پلک کی 35 سالہ محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عملی کام کرنا پر عوام میں خوشی کی لہر پیدا ہو چکی ہے اس وقت وی سی پلک میں مین جنڈالہ پیرخانہ ٹو نیرگول روڑ کا کام شروع ہےساتھ میں مین پلک کی 5 لنک روڑ پر بھی کام جاری ہے وی سی پلک کی 5 لنک روڑ جن میں مین پلک روڑ سے سائیں موڑ ٹو محلہ سیری۔مین پلک روڈ سے راجہ ریاض روڑ پی سی سی۔مین پلک روڑ سے محلہ کوٹلی کالو پاڑہ روڈ۔غازی روڑ ٹو طارق عباسی روڑ۔مین پلک روڑ سے نیوچھرہ پانی ٹو ملاچھ روڈ شامل ہیں ان پر کام شروع ہونے پر پی ٹی آئی پلک کے نوجوان رہنما محمد ایثار ریاض عباسی نے کہا بہت جلد پلک کے نوجوان کے لئے کرکٹ گراؤنڈ پر کام شروع ہو جاۓ گا پلک ایک ترقی یافتہ یوسی بنے گئی اہل پلک نے رکن صوبائی اسمبلی نزیراحمد عباسی کے انتہائی مشکور ہیں جن کی بدولت علاقہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں