Hotel asosiation 15

مری کی تنظیموں کے وفد نے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن(کیپٹن ریٹائرڈ)محمد محمود سے مولاقات

مری ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی کی قیادت میں مری کی تنظیموں کے وفد نے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن(کیپٹن ریٹائرڈ)محمد محمود سے مولاقات کی، وفد میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق عباسی،سٹیزن فورم مری کے صدر ندیم اخلاص عباسی،جنرل سیکرٹری سیٹزن فورم مری راجہ مسعود آصف عباسی اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات سیٹزن فورم مری عبداللہ ابرار عباسی شامل تھے وفد نے چیف کمشنر راولپنڈی کو ہوٹل انڈسٹری، تاجران،گاہیڈ،ٹیکسی اتحاد یونین،دیہاڑی دار طبقے اور عام آدمی کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر کمشنر راولپنڈی نے وعدہ کیا کے جلد از جلد پنجاب حکومت سے بات کر کے ایلیان مری کو فوری طور پر لاک ڈاون کے حوالے سے ریلیف دیا جائے. وفد نے تعاون کرنے پر چیف کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں