Ejaz Butt 26

پتریاٹہ چیئر لفٹ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبا تین ماہ سے بند ہے اعجاز بٹ

نیو مری (راجہ عبدالرحمن )مینیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ ریزارٹ نیومری اعجاز بٹ نے نیو مری میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ مری کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے پتریاٹہ چیئر لفٹ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبا تین ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے سیاح پتریاٹہ چیئر لفٹ کارخ نہیں کر رہے تو اس پروجیکٹ سے منسلک افراد بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ کاروباری افراد بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ہم وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ پتریاٹہ چیئرلفٹ کو ایس او پیز کے تحت جلد سے جلد کھولا جائے تاکہ اس سے متاثرہ لوگوں کا کاروبار بحال ہو اور انہوں نے عوام کے لئے ٹکٹ کی کمی کی یقین دہانی کروائی اور دور دور سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور کچھ عرصے سے بند کیبل کار مکمل طور پر ٹھیک ہو چکی ہے اور ان شاء اللہ چیئر لفٹ کے ساتھ کیبل کار سیاحوں کے لئے کھول دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں