Sajjada Nasheen Ali Raza Kazmi 60

بابا لعل قلندر بیابانی سوراسی شریف کے سجادہ نشین علی رضا کاظمی نے حلقہ درود کے لئے مزار کے عقب میں ایک کنال زمین کا عطیہ

مری پندرہ سال قبل منہاج القرآن لاہور میں گوشہ درود شریف قائم ہوا مدینہ منورہ کے بعد درود شریف کی محفل چوبیس گھنٹے لاہور میں جاری رہتی ہے اور اسی طرح بابا لعل قلندر بیابانی سوراسی شریف کے سجادہ نشین علی رضا کاظمی نے حلقہ درود کے لئے مزار کے عقب میں ایک کنال زمین کا عطیہ منہاج ویلفیئر ٹرسٹ کو گوشہ درود کے لئے دیا گیا. اسی طرح بچیوں کے اسلامیک کالج کے ساتھ جامع مسجد اور تحفیظ القرآن کے لئے بھی جگہ دی گئی منہاج ویلفیئر ٹرسٹ کی مری اور گلیات میں دین اور عوام کی بہترین خدمت پر مختلف یونین کونسلز سے زمینوں اور عمارات کی پیش کش ہو چکی ہیں لیکن ابھی منتظمین کا کہنا ہے کہ انکی ساری توجہ گوشہ درود پر مشکور ہے اور بلڈنگ کا تخمینہ ستر لاکھ روپے لگایا گیا جس میں سے تقریباً پندرہ لاکھ سے زاہد رقم کا اعلان مخیر حضرات کی جانب سے موقع پر کیا گیا اس موقع پر امتیاز کیانی نے اپنے آپ کو گوشہ درود کے لئے وقف کر دیا. سجادہ نشین علی رضا کاظمی نے چھے ماہ کے لئے گوشہ درود میں آنے والے عقیدت مندوں کا طعام اور قیام کا بندوبست اپنے زمہ لے لیا. اس موقع پر سفیر تحفظ ناموس رسالت اور مذہبی سکالر ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دل میں درود و سلام آجائے اس دل میں نفرت کی جگہ نہیں رہتی اس موقع پر ڈاکٹر کوثر علوی. اشتیاق علوی. ڈاکٹر محمود علوی. قیصر عباسی. شفاعت عباسی. مظہر الحق قادری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت ہے اور اتحاد سے رہنے والوں کے ساتھ ٹکرانے والا پاش پاش ہوجائے گا. ایک وقت تھا بارود کی بو آتی تھی اب درود کی خوشبو آئے گی آج مہناج نے ایک پودا لگا دیا ہے جو بڑھتے بڑھتے پوری مری اور گلیات میں پھیل جائے گا تقریب کے آخر میں سجادہ نشین علی رضاشاہ کاظمی ڈاکٹر کوثر علوی عمر ریاض عباسی امتیاز علوی نے ربن کاٹ کر عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں