N95 mask 8

مری لیگی رہنماء وسابق امیدوار حلقہ این اے 57 سردار محسن عباسی کا دورہ

مری لیگی رہنماء وسابق امیدوار حلقہ این اے 57 سردار محسن عباسی کا دورہ مری اس دوران انہوں نے کوہسار یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سید تاج حسین بخاری سے ملاقات کی سید تاج بخاری نے سردار محسن عباسی کو خطہ کوہسار کے ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی خطہ کوہسار سے ہے میں اپنے علاقے کے صحافیوں کے مسائل کے حلق او رانکے حقوق دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ملاقات کے بعد سردار محسن عباسی فوری راولپنڈی واپس گئے اورکوہساریونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے این 95 ماسک خرید کر مری پہنچے اورخطہ کوہسار کے ورکنگ صحافیوں کیلئے عطیہ کئے جس پر چیئرمین کوہسار یونین آف جرنلسٹس رسالت چشتی،صدر اورنگزیب عباسی اورجنرل سیکرٹری کوہسار یونین آف جرنلسٹس سید تاج بخاری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں