Central Cemetery 13

عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈی مرکزی قبرستان میں لگائے جانے کے فیصلے پر اہلیان علاقہ اورمدفون کے لواحقین کا شدید احتجاج

مری تحصیل انتظامیہ مری کی طرف سے عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈی مرکزی قبرستان میں لگائے جانے کے فیصلے پر اہلیان علاقہ اورمدفون کے لواحقین کا شدید احتجاج مویشی منڈی کسی اور جگہ پر لگائی جائے ہم اپنے آباء و اجداد کی قبروں کی بے حرمتی نہیں ہونے دینگے،تحصیل انتظامیہ مری نے مرکزی قبرستان کے ساتھ موشی منڈی لگانے کا عندیہ دے دیا جس پر اہلیان علاقہ کا سراپا احتجاج ہیں شہریوں کاکہنا ہے کہ انکے پیارے اس مرکزی قبرستان میں مدفون ہیں ایسے میں بڑی تعداد میں جب جانورفروخت کیلئے یہاں لائے جائینگیں تو اس سے قبرستان کی بے حرمتی ہوگی اور قبروں سے گزرتے وقت جانور قبروں کو توڑ دینگے جو کسی صورت قابل برداشت نہ ہے مری کے معززین منیر عباسی،طاہر حمید،عارف عبداللہ،خواجہ بابر مسعود،عمران بٹ،بابرعلی قریشی،آصف میر اور دیگر نے تحصیل انتظامیہ کے اس فیصلے پر تحریک انصاف مری کے رہنماؤں انصاف یوتھ تحصیل مری کے سابق صدر حاجی ناصر عباسی،محکمہ ہائی وے مری کے فوکل پرسن ایاز عباسی سے ملاقات کرکے انکو اہلیان شہر کی تشویش سے آگاہ کیا اوران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی،پی ٹی آئی مری سٹی کے صدر راجہ ہارون محفوظ اور دیگر رہنماؤں کو آگاہ کریں اور مرکزی قبرستان کے قریب موشی منڈی لگانے کے فیصلے کو ختم کروائیں اورتحصیل انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ کسی دوسری مناسب جگہ پر مویشی منڈی لگائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں