Construction 16

اے سی آفس کے چاروں اطراف ایک کیلو میٹر کے اندر اندر کی تعمیرات

مری انتظامیہ اور تمیرات مافیا دونوں مشکل میں وزیر اعلی معائنہ کمیشن کے ممبر کی مری آمد کی بنا پر تجوریاں بھرنے والی انتظامیہ انٹی کرپشن میں پیش نہ ہو سکی۔وزیر اعلی معائنہ کمیشن کے ممبر نے مری کی غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرنی ہے مری میں جاری تاریخی تعمیرات میڈیا پر ہائی لائیٹ ہونے کے بعد پنجاب حکومت جاگ اٹھی اور محکمہ انٹی کرپشن کے بعد معائنہ کمیشن کا ممبر بھی مری پہنچ گیا۔تحریک انصاف مری کی صف اول کی قیادت کی پریشانی بڑ گئی۔تجوریاں بھرنے والی سرکار میں موجود کالی بھیڑوں کو جان کے لالے پڑ گئے یاد رہے کہ مری میں ریکارڈ پاش پاش کرنے والی غیرقانونی تعمیرات اور اسکی مد میں ھونے والی محکمانہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کیلئے انٹی کرپشن کی ٹیم مری پہنچ گئی مری کے قدرتی حسن کو تارتارکرنے اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی خبروں پر بل آخر حکومت پنجاب کا ایکشن لینے کا فیصلہ ۔ ہائی پیمانے پر تحقیقات شروع ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول بتول نےاپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مری شہر کادورہ کیااورشہربھرمیں غیرقانونی تعمیرات پرسخت برہمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں