Muslim Students Organization 24

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے زیر اہتمام منعقدہ آل طلبہ پارٹیز تعلیمی بیٹھک

مری تمام طلبہ تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم مسلم طلبہ محاذ تشکیل دے دیا گیا،یکساں نظام و نصاب تعلیم کے نفاذ سمیت طلبہ حقوق کا حصول بنیادی اکائی ہے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے زیر اہتمام منعقدہ آل طلبہ پارٹیز تعلیمی بیٹھک میں تمام طلبہ تنظیموں کے قائدین کی شرکت،تعلیمی بیٹھک کی صدارت ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سردار مظہر نے کی جب کہ دیگر تنظیموں میں انجمن طلبہ اسلام،پی ایس ایف،آئی جے ٹی،ایم ایس ایف،جے ٹی آئی (ایس)،پی ایل پی،آئی ایس ایف،ایس وائی پی،ایم ایس ایم اور اے ایچ ایس شامل ہیں نے شرکت کی جبکہ ختم نبوت یوتھ اورکشمیر یوتھ الائنس نے بھی خصوصی شرکت کی تعلیمی بیٹھک کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسسز اور امتحانات سے ذی استعداد طلبہ کی حق تلفی ہے جب کہ ملک کے تعلیمی اداروں کو دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے تحت فی الفور کھولا جائے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مدارس کے ذمہ داروں کی طرف ایس ا و پیز کے تحت تعلیمی اداروں کو کھولنے کی مکمل تائید کرتے ہیں،یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کی طرف سے بھاری فیسوں کے بوجھ کو کم کیا جائے اور ارباب اختیار طلبہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے طلبہ راہنماوں سے مشاورت کو یقینی بنائیں تعلیمی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی طلبہ ایکشن کمیٹی کی تشکیل نو مسلم طلبہ محاذ کے نام سے کی گئی اور مستقبل میں اسی پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھا یا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں