مری حضرت اقدس پیرازھر بکوٹی رحمۃ اللہ کا تعزیتی سمینارمرکزی خانقاہ نجوٹ شریف میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور مریدین نے شرکت کی تعزیتی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ پیر ازھر بکوٹی کی اسلام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے اسلام کی ترویج اور تبلیغ کیلئے بے مثال کام کئے انہوں نے اسلامی نظام کے نفاذ میں بھی بھرپور کردا ر ادا کیا۔