Suwarsi Sharif 7

تحریک منہاج القرآن کو سوارسی شریف میں بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اراضی ذکر و ورد کیلئے دی

مری سید بابالعل شاہ قلندر سوراسی شریف کے سجادہ نشین سید علی رضاء شاہ کاظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کو سوارسی شریف میں بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اراضی ذکر و ورد کیلئے دی گئی ہے جس پر عمارت کی تعمیر کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر عمر ریاض عباسی اور فخرالزمان عادل تھے، تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم امتیازعلوی،حافظ قیصرمسعود،جنرل سیکرٹری پاکستان منہاج القرآن و عوامی تحریک ممتا زمسعود اور دیگر رہنماؤں او رکارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پروطن پاک کی ترقی،خوشحالی،کوروناوائر س کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں