School-in-Pakistan 22

نجی سکولوں نے طلباء وطالبات کے والدین کو عدالت عالیہ کی جانب سے دی گئی 20 فیصدرعائت ختم کردی

مری نجی سکولوں نے طلباء وطالبات کے والدین کو عدالت عالیہ کی جانب سے دی گئی 20 فیصدرعائت ختم کردی اب ہرمہینے کی پوری فیس اداکی جائے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے والدین کو آگاہ کردیا طلباء وطالبا ت کے والدین اور لواحقین کاکہنا ہے کہ موجودہ کوروناوائرس کی صورتحال اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران دووقت کا کھانا پورا کرنا بھی ان کیلئے مشکل ہوگیا ہے ایسے میں نجی تعلیمی اداروں کا 20 فیصد کاریلیف واپس لینا زیادتی ہے جسکے باعث کئی طلباء وطالبات کے والدین جو سخت معاشی مشکلات سے دوچار ہیں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے والدین نے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ 20 فیصد عدالتی ریلیف پر عملدرآمد کرایاجائے اور نجی تعلیمی اداروں کو متنبہ کیاجائے کہ وہ اس ریلیف کوجاری رکھیں تاکہ غریب اور کم آمدن والے افراد اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں